پائلٹ آفیسر راشد منہاس (شہید) نشان حیدر کی والدہ انتقال کر گئیں - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پائلٹ آفیسر راشد منہاس (شہید) نشان حیدر کی والدہ انتقال کر گئیں

اسلام آباد: پائلٹ آفیسر راشد منہاس (شہید) نشان حیدر کی والدہ بیگم رشیدہ منہاس انتقال کر گئیں۔

راشد منہاس (شہید) نشان حیدر کی والدہ بیگم رشیدہ منہاس ہفتہ کی صبح کراچی میں انتقال کر گئیں انھیں سپرد خاک کر دیا گیا، پاک فضائیہ کے چاق چوبند دستے نے مرحومہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق نماز جنازہ میں راشد منہاس شہید کے نام سے منسوب نمبر 2 اسکواڈرن کے ایئر اور گرانڈ کریو نے شرکت کی، نماز جنازہ میں اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے بھی شرکت کی، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی جانب سے ان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

The post پائلٹ آفیسر راشد منہاس (شہید) نشان حیدر کی والدہ انتقال کر گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dKr9mQ