48 گھنٹوں کے دوران ڈنگی کے مزید27 کیس رپورٹ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

48 گھنٹوں کے دوران ڈنگی کے مزید27 کیس رپورٹ

کراچی: سندھ بھر میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ڈنگی کے مزید27 کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے23 کا تعلق کراچی سے ہے۔

سندھ میں رواں سال اب تک ڈنگی کے 6259 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 25 ہے، محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران حیدرآباد سے 3، تھرپارکر سے 1 ڈنگی کا کیس رپورٹ ہوا ہے، سندھ میں 9 دسمبر تک ڈنگی کے 342 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

کراچی کے ضلع شرقی سے 79، ضلع وسطی سے 65، ضلع کورنگی سے 46، ضلع جنوب سے 35، ضلع غربی سے 26 اور ضلع ملیر سے 24 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

رواں سال سندھ میں جنوری تا 6 دسمبر تک ڈنگی کے کل 6259 کیس رپورٹ ہوچکے ہیںجبکہ رواں سال سندھ میں اب تک ڈنگی کے باعث 25 اموات ہوچکی ہیں۔

 

 

The post 48 گھنٹوں کے دوران ڈنگی کے مزید27 کیس رپورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/33mTeyO