مری کے ہوٹل میں گیس لیکیج سے دھماکا،3 بچے اورخاتون زخمی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مری کے ہوٹل میں گیس لیکیج سے دھماکا،3 بچے اورخاتون زخمی

مری کے ایک  ہوٹل میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے  3بچے اور ان کی والدہ زخمی ہوگئیں۔

مری کے ایک ہوٹل کے کمرے میں دھماکا ایل پی جی سلنڈر سے گیس لیک ہونے کے باعث ہوا۔ دھماکے سے ہوٹل کے مینجر محمد اسلم کی اہلیہ اور3 بچے زخمی ہوگئے۔زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 3سال، 5سال اور9 ماہ ہیں۔ زخمیوں کا تعلق سرگودھا سے ہے۔

زخمی بچوں اور ان کی والدہ کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتال مری منتقل کردیا گیا ہے۔

The post مری کے ہوٹل میں گیس لیکیج سے دھماکا،3 بچے اورخاتون زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30jPKMk