کوئی گیم شروع نہیں ہورہی عمران خان پانچ سال پورے کریں گے، شیخ رشید - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کوئی گیم شروع نہیں ہورہی عمران خان پانچ سال پورے کریں گے، شیخ رشید

 اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کوئی گیم شروع نہیں ہورہی اور عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔

سپریم کورٹ میں وزیر اعظم کے ہمراہ پیشی کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ سب سے بڑا ادارہ ہے، جو قانون اور آئین کے مطابق ہو گا وہی ہو گا، سپریم کورٹ کا فیصلہ سر آنکھوں پر ہے، اس کے فیصلے حکومت اور وزیراعظم پر بھی لاگو ہیں لہٰذا سپریم کورٹ جو کہے گی وزیراعظم سنیں گے کیونکہ سپریم کورٹ بھی جمہوریت کا حصہ ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ خطرے کی کوئی بات نہیں ہے، کوئی گیم شروع نہیں ہورہی اور گیم صرف عمران خان کی ہے لہٰذا وہ پانچ سال پورے کریں گے۔ عمران خان کی حکومت کامیاب رہے گی اور پانچ سال پورے کرے گی۔

The post کوئی گیم شروع نہیں ہورہی عمران خان پانچ سال پورے کریں گے، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3wFcIcA