خصوصی افراد سے متعلق رویوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے، صدر مملکت - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

خصوصی افراد سے متعلق رویوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے، صدر مملکت

اسلام آباد / کراچی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کے حوالے سے رویوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔

گزشتہ روز کراچی میں ”بولتے حروف ایپلی کیشن” کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ خصوصی افراد کیلیے تیار ایپلی کیشن  سے بصارت سے محروم افراد کو بریلی زبان سے اردو میں ترجمہ کرنے کی سہولت حاصل ہو گی۔

وفاقی حکومت نے خصوصی مردوخواتین کو مالی طور پر بااختیار بنانے کے لیے ایک اسکیم متعارف کروائی ہے جس کے تحت تقریباً 2ملین خصوصی افراد کے لیے فی کس 2ہزار روپے کا وظیفہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ خواتین کو بھی خصوصی قرضے فراہم کیے جارہے ہیں۔

دریں اثنا صدر مملکت نے کراچی میں پاکستان کے سب سے پہلے انٹر یکٹو سائنس سینٹر کا افتتاح کیا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے اور تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبا کو سائنس، ٹیکنالوجی اور فزکس کی عملی ورکشاپس بھی مہیا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ  نئی نسل دور جدید کے تقاضوں سے مطابقت رکھ سکے۔

دوسری جانب گورنرہاؤس  کراچی میں وفاقی انشورنس محتسب کے زیر اہتمام ”انشورنس انڈسٹری میں شفافیت کی اہمیت”کے موضوقع پر سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایف آئی او نے شکایت کنندگان کو ناانصافیوں کے خلاف بلا معاوضہ اور فوری انصاف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، وفاقی انشورنس محتسب نے پالیسی ہولڈرز اور انشورنس کمپنیوں کی رضامندی سے بڑی تعداد میں شکایات کا تصفیہ کیا۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ سال ایف آئی او نے شکایت کنندگان کو 410 ملین روپے کا مالیاتی ریلیف فراہم کیا اور اس سال مالیاتی ریلیف میں 2.13 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

 

The post خصوصی افراد سے متعلق رویوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے، صدر مملکت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3wGHTnO