بختاور بھٹونے اپنے بیٹے میر حاکم کی پہلی تصویر شیئر کردی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بختاور بھٹونے اپنے بیٹے میر حاکم کی پہلی تصویر شیئر کردی

کراچی: سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی اور بلاول بھٹو کی ہمشیرہ بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کی پہلی تصویر شیئر کی ہے۔

بختاور کے ساتھ ان کے شوہر محمود چوہدری نے بھی یہی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے بختاور نے بتایا کہ یہ تصویر اس وقت کی ہے جب ان کے بیٹے کو دنیا میں آئے ایک ہفتہ ہوگیا تھا۔ تصویر میں ننھا حاکم جس بستر پر لیٹا ہوا ہے اس کے اوپر اس کا نام بھی درج ہے۔

واضح رہے کہ بختاور بھٹو کے ہاں 10 اکتوبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی اور یہ خوشخبری انہوں نے اگلے دن یعنی 11 اکتوبر کو سب کے ساتھ شیئر کی تھی۔

The post بختاور بھٹونے اپنے بیٹے میر حاکم کی پہلی تصویر شیئر کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3GJKUZ9