دھوکہ دہی سے امریکن ویزہ حاصل کرنے والا ملزم گرفتار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

دھوکہ دہی سے امریکن ویزہ حاصل کرنے والا ملزم گرفتار

 کراچی: ایف آئی اے نے دھوکہ دہی سے امریکن ویزہ حاصل کرنے والے ملزم کوگرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی جانب سے کارروائی کی گئی جس کے دوران اپنے پاسپورٹ کا صفحہ تبدیل کر کے دھوکہ دہی سے امریکن ویزا حاصل کرنے کرنیوالے ملزم کو گرفتارکیا گیا۔

ایس ایچ او انسپکٹر وقار حسین اعوان کی نگرانی میں ایس آئی مشتاق اور اے ایس آئی سید وقار نے چھاپہ مار کر ملزم عدنان احمد ولد تاج بہادر کو گرفتار کرلیا جس نے اپنے پاسپورٹ کا صفحہ تبدیل کر کے دھوکہ دہی سے امریکن ویزا حاصل کرلیا تھا جسے بعد میں منسوخ کر دیا گیا۔

امریکی سفارت خانے کی جانب سے ایف آئی اے کو رپورٹ کی گئی تھی جس پر  پاسپورٹ ایکٹ 1974 کے تحت درج مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

The post دھوکہ دہی سے امریکن ویزہ حاصل کرنے والا ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3xktGgq