حکومت کیخلاف فیصلہ کن سفارشات مرتب، آج سربراہی اجلاس میں اعلان ہوگا، پی ڈی ایم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

حکومت کیخلاف فیصلہ کن سفارشات مرتب، آج سربراہی اجلاس میں اعلان ہوگا، پی ڈی ایم

 اسلام آباد:  پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے لانگ مارچ، حکومت کیخلاف تحریک اور مشترکہ اجلاس میں کی گئی قانون سازی کو عدالت میں چیلنج کرنے کیلیے سفارشات تیار کرلیں۔

اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں ہوا جس میں تمام جماعتوں کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔ میڈیا سے گفتگو میں پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا کہ 4گھنٹے کے اجلاس میں مشاورت کی گئی کہ پی ڈی ایم کی تحریک کو کیا شکل دینی ہے، اس کی نوعیت کیا ہو گی، احتجاج زور دار کیسے ہوگا، مہلک بیماری سے قوم کو نجات دلانے کے لئے نسخے، تجاویز سفارشات مرتب کر لی ہیں جنہیں آج سربراہی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ سفارشات کی روشنی میں تمام فیصلے قیادت کریگی۔

انھوں نے کہا کہ لاہور جلسہ، لانگ مارچ، پہیہ جام، شٹرڈاؤن بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔ قوم کو موجودہ حکومت کی شکل میں سب سے بڑی بیماری لاحق ہے۔ پشاور کا جلسہ ناکام نہیں تھا۔ مشترکہ اجلاس میں ہونیوالی قانون سازی پر سپریم کورٹ جائیں گے، دھرنا بھی ہمارے آپشنز میں شامل ہے، عدلیہ پر سوالات اٹھ رہے ہیں، پارلیمنٹ کے اندر بھی کھیلیں گے اور باہر بھی۔

خبر ایجنسی کے مطابق حافظ حمداللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم نے حکومت کیخلاف فیصلہ کن سفارشات مرتب کرلیں۔ آج سربراہی اجلاس میں توثیق کے بعد اعلان کیا جائیگا۔ استعفوں کی تجویز بھی موجود ہے۔

The post حکومت کیخلاف فیصلہ کن سفارشات مرتب، آج سربراہی اجلاس میں اعلان ہوگا، پی ڈی ایم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3DLOfVt