سعودیہ عرب جانے والوں کے لیے کورنٹائن سینٹر کی رپورٹ لازم قرار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سعودیہ عرب جانے والوں کے لیے کورنٹائن سینٹر کی رپورٹ لازم قرار

 کراچی: سعودی ایوی ایشن اتھارٹی (گاکا) نے ایئر لائنز کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے دنیا بھر سے سعودیہ عرب آنے والے مسافروں کو قرنطینہ پر مکمل عمل درآمد کی ہدایات جاری کردیں اور کورنٹائن یونٹ کی جاری کردہ رپورٹ سے مسافروں کی بورڈنگ کو مشروط کردیا ہے۔

سعودی حکومت نے تمام غیر ملکی ایئر لائنز سمیت چارٹرڈ سروس والوں کو جاری ہدایات پر عمل درآمد کے احکامات جاری کیے ہیں جس کے تحت سعودیہ میں مقیم رہائشی اور ورک ویزا رکھنے والوں کو بھی کورنٹائن سینٹر کی رپورٹ لانا لازم قرار دیا گیا ہے۔

سعودیہ عرب آنے والے مسافر محکمہ بلدیات اور ہاؤسنگ کے مصدقہ کورنٹائن سینٹرز سے بار کوڈ حاصل کرکے بورڈنگ حاصل کریں کیوں کہ مسافروں کی بورڈنگ کو سعودیہ کی بلدیات کے شعبے سے مشروط کیا گیا ہے۔

The post سعودیہ عرب جانے والوں کے لیے کورنٹائن سینٹر کی رپورٹ لازم قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZX7psM