شہری نے پانی کی لائن کاٹنے پر واٹر بورڈ کیخلاف عدالت سے رجوع کر لیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

شہری نے پانی کی لائن کاٹنے پر واٹر بورڈ کیخلاف عدالت سے رجوع کر لیا

 کراچی: صارف عدالت نے شہری کی پانی کی لائن منقطع کرنے پر کراچی واٹر اینڈ سیورج کیخلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

صارف عدالت کے جج جوڈیشل مجسٹریٹ جاوید علی کوریجو کے روبرو شہری ایاز ملک کی جانب سے پانی کی لائن منقطع کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ واٹر بورڈ نے بغیر کسی نوٹس کے پانی کا کنکشن کاٹ دیا ہے، میرا موکل تمام بل وقت پر ادا کرتا ہے، بغیر کسی اطلاع اور نوٹس کے پانی کی لائن بند کرنا غیر قانونی ہے، واٹر بورڈ گزشتہ 3 سال سے میٹھا پانی تک فراہم نہیں کر سکا،لائن بند ہونے سے ماہانہ 30 ہزار کا پانی ٹینکرز کے ذریعے خریدنا پڑ رہا ہے۔

عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

The post شہری نے پانی کی لائن کاٹنے پر واٹر بورڈ کیخلاف عدالت سے رجوع کر لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3osRmv6