اسلام آباد / اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان جلسے میں شہباز شریف کو جس طرح کا رسپانس ملا ہے، انہیں اسی رات واپس آ جانا چاہیے تھا، شہباز شریف عوامی آدمی نہیں سازشی آدمی ہیں۔
کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رہائشی پلاٹس کی منصفانہ تقسیم کے لیے لائحہ عمل لارہے ہیں، وفاقی کابینہ نے ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے کے لیے لوگوں سے زمینیں خریدنے کا حکومتی اختیار ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان میں شہباز شریف کو جلسہ میں جس طرح کا ریسپانس ملا ، انہیں اسی رات واپس آ جانا چاہیے تھا، شہباز شریف عوامی آدمی نہیں، سازشی آدمی ہیں، وہ عوامی مہم پر پتا نہیں کیوں نکل گئے ہیں، امید ہے جلد واپس آ جائیں گے۔
یہ پڑھیں : وفاقی کابینہ اجلاس؛ عوام سے زمین خریدنے کا حکومتی اختیار ختم کرنے کی منظوری
فواد چوہدری نے کہا کہ بلاول جب مہنگائی پر جلوس نکالیں تو چیف منسٹر ہاﺅس کے سامنے نکالیں تاکہ انہیں پتہ تو چلے کہ مہنگائی کا ذمے دار کون ہے، سندھ حکومت کو اپنے انتظامی معاملات پر دوبارہ نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے، اس وقت ان کی وجہ سے پورا کراچی اور سندھ کے تمام علاقے مشکل صورت حال سے دوچار ہیں۔
The post شہباز شریف عوامی آدمی نہیں، سازشی آدمی ہیں، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3Cz5j0t
