گورنر پنجاب نے بھارت میں مسجد پر حملے کی ویڈیو شیئرکردی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

گورنر پنجاب نے بھارت میں مسجد پر حملے کی ویڈیو شیئرکردی

 لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ٹوئٹر پر بھارتی ریاست تری پورہ میں حملے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 10دنوں میں 17مساجد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بھارت اقلیتوں کے لیے دنیا کا خطرناک ترین ملک بن چکا ہے، نریندر مودی اور آر ایس ایس کے دہشت گرد مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، بھارتی مسلمانوں سے مذہبی آزادی چھیننا انسانی حقوق کا قتل عام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیریوں پر تشدد اور محمد شامی نشانے پر؛ ہندو انتہا پسند آپے سے باہر

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کی عبادت گاہیں مکمل طور پر غیر محفوظ ہوچکی ہیں، جمہوریت کے دعویدار بھارت کا شرمناک چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے، ہم اپنے بھارتی مسلمان بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔

The post گورنر پنجاب نے بھارت میں مسجد پر حملے کی ویڈیو شیئرکردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3nPAjmH