کراچی میں فلیٹ کے اندر سیلنڈر دھماکے سے والد جاں بحق، بیوی بچے زخمی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کراچی میں فلیٹ کے اندر سیلنڈر دھماکے سے والد جاں بحق، بیوی بچے زخمی

 کراچی: فلیٹ کے اندر سلینڈر دھماکے سے والد جاں بحق اور بیوی بچے زخمی ہوگئے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں واقع ایک رہائشی عمارت کی چھٹی منزل میں سیلنڈر دھماکے کے نتیجے میں گھر کا سرپرست جاں بحق اور اس کی اہلیہ اور بچے شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد فلیٹ میں آگ لگ گئی تھی، جس کے باعث ریسکیو آپریشن میں شدید مشکلات پیش آئیں، تاہم ریسکیو ٹیم اور پولیس نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے زخمی ہونے والے افراد کو استپال منتقل کیا، واقعے میں 7 افراد زخمی ہیں جن میں 5 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں، جب کہ 35 سالہ اشفاق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 

The post کراچی میں فلیٹ کے اندر سیلنڈر دھماکے سے والد جاں بحق، بیوی بچے زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cly2dC