فوج ملک کو خطرات سے بچانے کیلیے پرعزم ہے، آرمی چیف - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

فوج ملک کو خطرات سے بچانے کیلیے پرعزم ہے، آرمی چیف

 اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے فوج ملک کو تمام خطرات سے بچانے کیلیے پرعزم اورآپریشنل تیاریوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، انھیں سلامتی کی صورتحال اور درپیش چیلنجوں سے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قومی سلامتی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ قومی جواب دینے کی ضرورت ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مضبوط بن کر ابھرا ، اب قوم کی خوشحالی اور ترقی کے لئے دل لگا کام کرنا اجتماعی ذمہ داری ہے۔

The post فوج ملک کو خطرات سے بچانے کیلیے پرعزم ہے، آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kJDXxM