اسلام آباد: شائستہ پرویز ملک نے دوران عدت ضروری امر کے لیے جانے کے حوالے سے باقاعدہ جامعہ اشرفیہ سے فتویٰ لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج قومی اسمبلی میں جاری ہے، اور اجلاس میں شرکت کے لئے مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک بھی شرکت کریں گی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: (ن) لیگ لاہور کے صدر پرویز ملک انتقال کرگئے
لیگی رہنما شائستہ پرویز ملک اپنے شوہر ملک پرویز کی رحلت کے باعث اس وقت عدت میں ہیں، تاہم انہوں نے دوران عدت ضروری امر کے لیے جانے کے حوالے سے باقاعدہ جامعہ اشرفیہ سے فتویٰ لے لیا ہے۔
The post لیگی رکن پارلیمنٹ نے دوران عدت اجلاس میں شرکت کے لئے فتویٰ لے لیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3qL7Dyn
