اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ ہم آئے نہیں لائے گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی مین حکومتی بلز کی منظوری کے لئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے، جس میں شرکت کے لئے حکومتی اور اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ پہنچ گئے ہیں، پی ٹی آئی کے ناراض رہنما عامر لیاقت حسین بھی اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچے تو ان سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ تو پی ٹی آئی سے ناراض تھے آپ کیسے پہنچ گئے۔ جس پر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ ہم آئے نہیں لائے گئے۔
عامر لیاقت حسین سے صحافی نے دوبارہ سوال کیا کہ آپ کیسے آگئے، تو عامر لیاقت نے جواب دیا کہ جو ہمیشہ لاتے ہیں وہی اہتمام کے ساتھ لائے ہیں۔
اس سے قبل عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں، لیکن میں ان بد دماغوں کی وجہ سے نہیں رہ سکتا جن کے مشورے آپ کو توڑ دیں گے، اور میں اپنے کپتان، اپنے قائد، اپنے مرشد کو پاکستان کے ٹوٹے ہوئے محافظ کے طور پر نہیں دیکھ سکتا، مجھے افسوس ہے لیکن میں آپ اور بھابھی کا آخرین سانس تک دفاع کروں گا۔
اس ٹویٹ سے قبل ایک ٹویٹ میں شکوہ کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہر ممبر سے ملاقات کی لیکن کراچی کے آئی سی او کے لیے ان کے پاس وقت نہیں، اہم ترین حلقے سے پی ٹی آئی کے لئے سیٹ لینے والے شخص نے فاروق ستار کو شکست دی، میں نے ہر بار وزیر اعظم اور خاتون اول (بھاوج) کا دفاع کیا ہے لیکن ان کے پاس وقت نہیں ہے، یہ ٹھیک ہے۔
The post ہم آئے نہیں لائے گئے ہیں ، پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3qIJA39
