مشہور ٹک ٹاکر ہوائی فائرنگ اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے پر گرفتار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مشہور ٹک ٹاکر ہوائی فائرنگ اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے پر گرفتار

 لاہور: پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے پر مشہور ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا۔

لاہور کے علاقے مصطفی آباد میں پولیس نے کارروائی کے دوران  پرائیویٹ ڈالے میں سے ہوائی فائرنگ کرنے والے مشہور ٹک ٹاکر علی اکبر عرف علی بابا کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے پسٹل اور گولیاں بھی برآمد کرلی ہیں۔

ایس پی کینٹ کے مطابق ٹک ٹاکر علی اکبر عرف علی بابا لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ بھی کر رہا تھا، ہوائی فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

The post مشہور ٹک ٹاکر ہوائی فائرنگ اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے پر گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3DMtPf0