ریگولیٹری ادارے وزیراعظم کے ماتحت کرنے کا نوٹیفکیشن واپس - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ریگولیٹری ادارے وزیراعظم کے ماتحت کرنے کا نوٹیفکیشن واپس

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ریگولیٹری ادارے وزیراعظم کے ماتحت کرنے پر حکم امتناع کیخلاف اپیل واپس لے لی۔

سپریم کورٹ میں ریگولیٹری ادارے وزیراعظم کے ماتحت کرنے پر حکم امتناع کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے اپیل واپس لے لی۔

سرکاری وکیل نے بتایا کہ ریگولیٹری ادارے وزیراعظم کے ماتحت کرنے کا نوٹیفکیشن واپس ہوچکا، لہذا اپیل غیر موثر ہوچکی اس لئے واپس لینا چاہتے ہیں۔

جہانگیر ترین نے گزشتہ دور حکومت میں ہونے والا نوٹیفکیشن ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، جس پر لاہور ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کیا تھا جسے وفاقی حکومت نے چیلنج کیا تھا۔

The post ریگولیٹری ادارے وزیراعظم کے ماتحت کرنے کا نوٹیفکیشن واپس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3GTBZUW