ثاقب نثار اور نواز شریف سے متعلق خبر بیوقوفانہ کہانی ہے، فواد چوہدری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ثاقب نثار اور نواز شریف سے متعلق خبر بیوقوفانہ کہانی ہے، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فوادچوہدری نے سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے متعلق ایک خبر کو بیوقوفانہ کہانی قرار دے دیا۔

فوادچوہدری کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ایک صحافی کی حیرت انگیز اسٹوری نظر سے گزری جس میں گلگت کے ایک جج صاحب فرماتے ہیں کہ جب وہ ثاقب نثار صاحب کے پاس چائے پینے بیٹھے تو جج صاحب نے فون پر ہائیکورٹ کے جج کو کہا کہ نواز شریف کی ضمانت الیکشنوں سے پہلے نہیں لینی۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ کیسےکیسے لطیفے اس ملک میں نواز شریف کو مظلوم ثابت کرانے کی مہم چلا رہے ہیں، اندازہ لگائیں کے آپ کسی جج کے پاس چائے پینے جائیں وہ آگے سے فون ملا کر بیٹھا ہے کہ آپ کے سامنے ہی ایسی ہدایات جاری کرے کہ کسی ملزم کی ضمانت لینی ہے یا نہیں لینی۔ملزم بھی کوئی عام آدمی نہیں ملک کاوزیر اعظم۔

فوادچوہدری نے مزیدکہا کہ  بیوقوفانہ کہانیاں اور سازشی تھیوریاں گھڑنےکی بجائے یہ بتا دیں نواز شریف نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس جو بعد میں مریم نواز کی ملکیت میں دے دئیے گئے ان کے پیسے کہاں سےآئے؟ مریم نے کہا میری لندن میں تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں لیکن اب اربوں کی جائیداد سامنے آ چکی جواب اس کا دیں۔

The post ثاقب نثار اور نواز شریف سے متعلق خبر بیوقوفانہ کہانی ہے، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3wOBtmM