کرتارپور: بھارتی پنجاب کے وزیراعلی چرنجیت سنگھ اپنے وفد کے ساتھ کرتار پور پہنچ گئے۔
سرکاری ٹی وی کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیراعلی چرنجیت سنگھ نےاپنے وفد کے ہمراہ کرتارپورمیں ڈیرہ گورونانک کی سمادھی پرجاکرمذہبی رسومات ادا کریں گے۔ بھارتی پنجاب کی کابینہ کے ارکان بھی بھارتی پنجاب کے وزیراعلی کے ہمراہ ہیں۔
بھارتی پنجاب کے وزیراعلی چرن جیت اوران کے وفد کی کرتارپورراہداری آمد پرڈپٹی کمشنرناروال نبیلہ عرفان،کمشنرگجرانوالہ ذوالفقار گھمن اورپی آراو شکرگڑھ زین العابدین نے استقبال کیا۔
The post بھارتی پنجاب کے وزیراعلی کی کرتارپورآمد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3wZw9Nt
