نور مقدم کیس؛ سی سی ٹی وی کا ٹرانسکرپٹ سامنے آ گیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

نور مقدم کیس؛ سی سی ٹی وی کا ٹرانسکرپٹ سامنے آ گیا

 اسلام آباد:  نور مقدم قتل کیس میں اب تک کی سب اہم دستاویز وقوعے کی سی سی ٹی وی وڈیو کا مختصر ٹرانسکرپٹ سامنے آ گیا۔

پولیس کی جانب سے عدالتی حکم پر ملزمان کے وکلا کو فراہم کردہ دستاویزات میں سی سی ٹی وی وڈیو کے ٹرانسکرپٹ میں دل ہلا دینے والے اور خوفناک مناظر کا ذکر بھی سامنے آیا ہے۔

پولیس نے ٹرانسکرپٹ میں لکھا ہے کہ نور مقدم مرکزی ملزم ظاہر ذاکر جعفر ہاؤس میں ٹیلی فون سنتے ہوئے داخل ہوتے دکھائی دیتا ہے اور گیٹ پر چوکیدار افتخار کھڑا دکھائی دیتا ہے پھر  ظاہر ذاکر اور نور مقدم بڑے بیگ لے کر گھر کے مین گیٹ سے باہر نکلتے نظر آتے ہیں، مین گیٹ کے باہر ٹیکسی میں سامان رکھ کر دوبارہ واپس گھر میں داخل ہوتے نظر آتے ہیں، بعد میں نور مقدم خوف کی حالت میں ننگے پاؤں  گھر سے گیٹ کی طرف بھاگ کر آتی نظر آتی ہے۔

چوکیدار افتخار گیٹ کو بند کرتا نظر آتا ہے پھر ظاہر ذاکر گھر سے جلدی میں گیٹ پر آتا ہے اور نور مقدم کو دبوچ لیتا ہے جس پر نور مقدم ہاتھ جوڑ کر منت سماجت کرتی نظر آتی ہے جس کی پرواہ نا کرتے ہوئے ظاہر ذاکر نور مقدم کو زبردستی کھینچ کر گھر کے اندر لے جاتا نظر آتا ہے، بعد میں  دونوں ٹیکسی میں بیٹھ کر چلے جاتے ہیں، 8 بج کر 55 منٹ پر تھراپی ورکس ایک زخمی کو گھر سے باہر گیٹ کی طرف لے جاتے نظر آتے ہیں۔

The post نور مقدم کیس؛ سی سی ٹی وی کا ٹرانسکرپٹ سامنے آ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3qkVgJ9