کرتارپور راہداری تعمیرکے 2 سال مکمل، پونے 2 سال سے بند - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کرتارپور راہداری تعمیرکے 2 سال مکمل، پونے 2 سال سے بند

 لاہور: کرتارپور کوریڈور کی تعمیرہوئے دوسال مکمل ہوگئے ہیں تاہم بھارتی حکومت کی طرف سے راہداری پونے 2سال سے بندہے جب کہ کوروناوبا کی وجہ سے گزشتہ سال 16 مارچ کو بند کر دیا گیا تھا۔

پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردار امیر سنگھ کاکہنا ہے ہماری خواہش تھی اس سال باباگورونانک دیوجی کے جنم دن پرجس کی تقریبات 17 سے 19 نومبر تک گوردوارہ جنم استھانن ننکانہ صاحب میں منعقدہورہی ہیں۔ بھارت سکھ یاتریوں کوراہداری کے راستے آنے کی اجازت دے گالیکن بھارتی حکومت کے رویے سے مایوسی ہوئی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ واہگہ کے راستے دوہزارسے زائدبھارتی یاتری آئیں گے ۔ کرتار پور راہداری کاافتتاح 9نومبر2019 کووزیراعظم عمران خان نے کیا تھا ۔یہ منصوبہ 9 ماہ میں مکمل کیاگیا اوراس پرتقریباً 17بلین روپے لاگت آئی تھی۔

واضح رہے کہ وبامیں کمی کے بعد پاکستان نے اپنی طرف سے راہداری کھولنے کااعلان کردیاتاہم بھارت کی طرف سے کوریڈورابھی تک بندہے۔

The post کرتارپور راہداری تعمیرکے 2 سال مکمل، پونے 2 سال سے بند appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kjVo7O