مسلم لیگ(ن) عدالتوں پر اثرانداز ہونے کی تاریخ رکھتی ہے، وزیراعظم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مسلم لیگ(ن) عدالتوں پر اثرانداز ہونے کی تاریخ رکھتی ہے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) عدالتوں پر اثرانداز ہونے کے حوالے سے اپنی تاریخ رکھتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا شمیم کے بیان حلفی کے معاملے پر غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ثاقب نثار کا نواز شریف کی ضمانت سے متعلق خبر پر ردعمل سامنے آگیا

مشیر داخلہ شہزاد اکبر اور بیرسٹر علی ظفر نے معاملے کے قانون نکات پر بریفنگ دی۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ بظاہر لگتا ہے کہ اس پلان کے پیچھے مسلم لیگ ن ہے، بیان حلفی کا مقصد مسلم لیگ ن کے قائدین کے خلاف کیسز کو متنازع بنانا ہے۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ عدالتی کارروائی پر اثرانداز ہونے پر توہین عدالت بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کا بیان سامنے آگیا

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن عدالتوں پر اثرانداز ہونے کے حوالے سے اپنی تاریخ رکھتی ہے، اس نے ہمیشہ ریاستی اداروں پر حملہ کیا، سیاسی مافیا اپنے کیسز سے بچنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔

The post مسلم لیگ(ن) عدالتوں پر اثرانداز ہونے کی تاریخ رکھتی ہے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3HnReG1