راولپنڈی میں دوران ڈکیتی فائرنگ سے پیٹرول پمپ کا کیشئر جاں بحق، ویڈیو وائرل - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

راولپنڈی میں دوران ڈکیتی فائرنگ سے پیٹرول پمپ کا کیشئر جاں بحق، ویڈیو وائرل

 راولپنڈی: ڈاکوؤں نے پہلے پیٹرول پمپ کے کیشئر کو گولی ماری اور پھر رقم چھین کر فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے کے آر ایل روڈ پیڑول پمپ پر ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کیشئر جاں بحق اور دیگر افراد زخمی ہوگئے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکو کیشئر سے پیسے چھیننے کے لئے بڑھتے ہیں اور پھر پہلے گولی مارتے ہیں اور پیسے چھین کر باآسانی فرار ہوجاتے ہیں۔

پولیس حکام نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور موقع سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہے، اور ان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو فوٹیج کے ذریعے ٹریس کیا جارہا ہے، جلد ہی ملزمان قانون کے کٹہرے میں ہوں گے۔

The post راولپنڈی میں دوران ڈکیتی فائرنگ سے پیٹرول پمپ کا کیشئر جاں بحق، ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30kISyl