پاک فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ مریم مختیار کی شہادت کو 6 برس بیت گئے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاک فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ مریم مختیار کی شہادت کو 6 برس بیت گئے

 کراچی: پاکستان ائیر فورس کی پہلی شہید خاتون پائلٹ، فلائنگ آفیسر مریم مختیار کی چھٹی برسی آج منائی جائے گی۔

18 مئی سن 1992 کوکراچی میں پید ا ہونے والی مریم نےابتدائی تعلیم کے بعد مئی 2011 کو پاک فضائیہ کے 132 ویں جی ڈی پائلٹ کورس میں شمولیت اختیار کی، تربیت کے دوسرے مرحلے میں مریم پاک فضائیہ کے ان جانبازوں کی صف میں شامل ہونے جارہی تھیں، جنہوں نے 1956 اور 1971 کی جنگوں میں بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں۔

پی اے ایف رسالپور سے مریم کوفائٹر کنورشن کے لیے ایم ایم عالم ائیر بیس بھیجا گیا، جہاں مریم نے لڑاکا طیارے اڑانے کی تربیت حاصل کرنی شروع کی، مریم نے اپنے والد کرنل (ریٹائرڈ) مختیار احمد شیخ کے نقش قدم پرافواج پاکستان میں شامل ہونے کو ترجیح دی۔

صنف ناز ک ہونے کے باوجود مریم مختیار نے وطن عزیز کے لیے وہ کچھ کردکھایا، جس کی مثال شاید ڈھونڈنے سے بھی نہ ملے۔ 24 نومبر 2015 کی صبح مریم اپنےانسٹرکٹر کے ہمراہ تربیتی پرواز پر روانہ ہوئیں، اسی دوران لڑاکا جہاز میں فنی خرابی پیدا ہوگئی، جس کی وجہ سے ان کا جہاز سے باہر نکلنا لازم ہوگیا، لیکن انہوں نے انتہائی مشکل اور قلیل وقت میں اپنی جان بچانے کے بجائے زمین پر موجود انسانی جانوں کے تحفظ کو ترجیح دیتے ہوئے جہاز کو آبادی سے دور لے گئیں اور جام شہادت نوش کیا۔

The post پاک فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ مریم مختیار کی شہادت کو 6 برس بیت گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3CLdDcR