پنڈی بھٹیاں میں ہیکرز اے ٹی ایم سے 58لاکھ  لے اڑے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پنڈی بھٹیاں میں ہیکرز اے ٹی ایم سے 58لاکھ  لے اڑے

پنڈی بھٹیاں میں ہیکرزنیشنل بینک کے اے ٹی ایم سے58لاکھ سے زائد کی رقم لے اڑے۔

پنڈی بھٹیاں کے پولیس حکام کے مطابق ہیکرز نے ڈیوائس کی مدد سے پانچ ہزارکے نوٹوں والی ٹرے کوہیک کیا۔ہیکرز کی ڈیوائس کا رابطہ منقطع ہوا تو اے ٹی ایم مشین خود کار طریقے سے بند ہوگئی۔

نیشنل بینک کے ہیڈ آفس سے الرٹ جاری ہونے کے بعد بینک گارڈ اے ٹی ایم پہنچا تومشین خالی ہوچکی تھی۔بینک مینجرکی جانب سے واقعہ کا مقدمہ درج کرانے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔ بینک کے اے ٹی ایم کوسیل کردیا گیا ہے۔

The post پنڈی بھٹیاں میں ہیکرز اے ٹی ایم سے 58لاکھ  لے اڑے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3FHp0US