ملک میں چینی 150 روپے فی کلو سے تجاوز کرگئی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ملک میں چینی 150 روپے فی کلو سے تجاوز کرگئی

ملک میں چینی کا بحران شدید ہوگیا ہے اور کئی علاقوں میں چینی کی فی کلو قیمت 150 روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں چینی کی ہول سیل قیمت 130 روپے کلو جب کہ خوردہ قیمت 138 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح لاہور کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 135 روپے ہو گئی ہے، لاہور کی پرچون دکانوں میں چینی 140 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی ہے۔

پشاور میں چینی کی ہول سیل قیمت 140 روپے کلو ہے جب کہ کریانے کی دکانوں میں چینی قیمت 145 سے 150 روپے فی کلو تک ہو گئی ہے۔ اسی طرح کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بڑے شہروں میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ فی کلو 150روپے تک جا پہنچی ہے جب کہ دیہات اور قصبوں میں چینی کی فی کلو قیمت 160 سے 165 روپے فی کلو تک جاپہنچی ہے۔

The post ملک میں چینی 150 روپے فی کلو سے تجاوز کرگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3wcHqtj