ڈینگی مچھر نے اسلام آباد کے 1 اور شہری کی جان لے لی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ڈینگی مچھر نے اسلام آباد کے 1 اور شہری کی جان لے لی

 اسلام آباد: شہر میں ڈینگی سے ہونے والی اموات کی تعداد 15 ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے مزید98 شہری متاثر ہوئے جس کے بعد شہر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3835 ہوگئی۔

شہر اقتدار میں ڈینگی مچھر کے حملے جاری ہیں، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ضعیم ضیاء کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی مچھر نے مزید 1 شہری کی جان لے لی، شہر میں ڈینگی سے ہونے والی اموات کی تعداد 15 ہوگئی۔ ڈی ایچ او کے مطابق ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں میں دیہی علاقوں کے 9 جبکہ شہری علاقوں کے 6افراد شامل ہیں۔

ڈی ایچ او کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے مزید 98 شہری متاثر ہوئے، جس کے بعد شہر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3835 ہوگئی، ڈی ایچ او کے مطابق رواں سیزن کے دوران ڈینگی کے سب سے زیادہ 655 کیسز ہولی، فیملی اسپتال راولپنڈی میں لائے گئے، بینظیر بھٹو اسپتال راولپنڈی میں164، ڈی ایچ کیو اسپتال راولپنڈی میں44، پمز میں 382، پولی کلینک  میں 113 ، فیڈرل جنرل اسپتال میں456، سی ڈی اے اسپتال میں ڈینگی کے69 لائے گئے۔

ڈی ایچ او کے مطابق جڑواں شہروں کے نجی ہسپتالوں و لیبارٹریز میں بھی اسلام آباد کے 1700 سے زائد مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق کی گئی ہے۔ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ اسلام آبادکے کل کیسز میں سے2218 کیسز دیہی علاقوں جبکہ1617 کیسز شہری علاقوں کے ہیں۔

The post ڈینگی مچھر نے اسلام آباد کے 1 اور شہری کی جان لے لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3CKOwHR