لاہور: گریٹر اقبال پارک کی مدعیہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے قتل کی دھمکیاں ملنے پر ٹک ٹاکر علی شاہ کے خلاف تھانے میں درخواست جمع کرادی جس پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
کیس میں ملوث اصل ملزمان گرفتار کروانے پر عائشہ اکرم کو قتل کی دھمکیاں ملی ہیں، جس پر اس نے قتل کی دھمکیاں دینے کے الزام میں ٹک ٹاکر علی شاہ کے خلاف تھانہ شاہدرہ میں درخواست دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: عائشہ اکرام کی ملزمان سے پیسے لینے سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آگئی
عائشہ نے تھانہ شاہدرہ کے فرنٹ ڈیسک پر درخواست جمع کروائی جس میں موقف اختیار کیا کہ مجھے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مینار پاکستان کیس میں نیا موڑ، عائشہ اکرم نے ساتھی ریمبو کو ولن بنادیا
سی سی پی او لاہور نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کروا دی۔
The post ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو قتل کی دھمکیاں ملنے پر ٹک ٹاکر علی شاہ کے خلاف مقدمہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mMC0kd