لاہور: رہنما تحریک انصاف اور صوبائی وزیر جیل خانہ پنجاب جات فیاض الحسن چوہان ای چالان نادہندہ نکلے۔
صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کے زیر استعمال گاڑی ای چالان نادہندہ ہونے پر سیف سٹی اتھارٹی نے پکڑلی، سیف سٹی اتھارٹی نے 7 چالان جمع نہ ہونے پر فیاض الحسن چوہان کی گاڑی کو روک لیا تھا تاہم صوبائی وزیر گاڑی پکڑے جانے پر برہم ہوگئے۔
فیاض الحسن چوہان نے آئی جی پنجاب کو مراسلہ لکھ دیا ہے جس کے بعد آئی جی کے احکامات پر انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ فیاض الحسن چوہان کی گاڑی پر نمبر پلیٹ بھی جعلی لگی تھی۔
The post صوبائی وزیر جیل خانہ پنجاب فیاض الحسن چوہان ای چالان نادہندہ نکلے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30dElNz