شہباز شریف کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مخالفت کا اعلان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

شہباز شریف کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مخالفت کا اعلان

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات، ایل پی جی اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافے کی پارلیمنٹ میں بھرپور مخالفت کا اعلان کردیا۔

اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ 16 اکتوبر کو حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک پہلے ہی اضافے کا ظلم عوام پر ڈھا چکی ہے، اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 سے 9 روپے مزید اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے، بار بار منی بجٹ لا کر حکومت نے ثابت کیا ہے کہ اس کے پاس کوئی ٹھوس، سنجیدہ اور قابل عمل معاشی پلان نہیں۔

صدر (ن) لیگ نے کہا کہ صرف اشیاء مہنگی کرنے سے معیشت ٹھیک کرنے کی کوشش سراسر حماقت ہے، ٹیکس پر ٹیکس اور مہنگائی پر مہنگائی عوام کے بنیادی آئینی ومعاشی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عوام کے معاشی آئینی حقوق کا تحفظ پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، حکومت کو قومی معاشی خودکشی سے روکنا ہوگا ورنہ ملک کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑ سکتی ہے، سیاسی انتشار اور معاشی تباہی دونوں مل کر پاکستان کو ناکام ریاست کی منزل کی طرف لے جارہے ہیں ، ملک کو اس سے بچانا ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی قوت خرید ختم ہوچکی ہے، آئین اور قانون کے تحت ڈبل ٹیکسیشن جرم ہے لیکن حکومت ڈھٹائی سے قوم کو لوٹ رہی ہے ٹیکس کا تعلق عوام کی قوت خرید اور قومی ترقی کی شرح سے ہے، مرتی عوام پر مزید بوجھ ڈالنا صرف ظلم ہے، عوام اس ظلم کے خلاف باہر نکلیں اور حکومت سے ظلم کرنے کا اختیار چھین لیں۔

The post شہباز شریف کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مخالفت کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3beHRtr