پٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر مہنگی ہونے کا امکان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر مہنگی ہونے کا امکان

 اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر مہنگی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا، اوگرا نے قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر تک اضافے کی سفارش کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں ایک بار پھر اضافے کا خدشہ ہے کیوں کہ اوگرا نے وزارت خزانہ کو سمری ارسال کی ہے جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دس روپے تک اضافے کی سفارشات پیش کی گئی ہیں۔

اوگرا کی جانب سے ارسال کردہ سمری میں پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 90 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں اب بھی خطے میں پٹرول کی قیمت سب سے کم ہے، وزیراعظم

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیر اعظم عمران خان دیں گے، نئی قیمتوں کا اطلاق وزارت خزانہ کے نوٹی فکیشن  کے بعد ہوگا تاہم یہ بھی ممکن ہے کہ پٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس کم کرکے عوام کو ریلیف فراہم کردیا جائے۔

The post پٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر مہنگی ہونے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3DWEnIv