کراچی: سندھ حکومت نے 8 ربیع الاول 15 اکتوبر کو چُپ تعزیہ کے جلوسوں کے موقع پر ایک دن کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت صوبے کے سات بڑے شہروں حیدرآباد، میرپور خاص، سکھر، خیرپور، شہید بے نظیر آباد اور لاڑکانہ میں آٹھ ربیع الاول کو ایک روز کے لیے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق 15 اکتوبر کو سندھ کے مختلف شہروں میں چُپ تعزیے کے جلوس نکالے جائیں گے، امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارش پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ خواتین، بچوں، معمر حضرات اور صحافیوں کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
The post کراچی سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی عائد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aB3nrN