کراچی: کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس کا کہنا ہے کہ خواجہ سراؤں کی عزتِ نفس کا تحفظ پولیس کی اہم ذمہ داری ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جینڈر انٹرایکٹو الائنس کے وفد اور کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس کے درمیان ملاقات ہوئی۔ الائنس وفد میں شامل بندیا رانا، شہزادی اور ایڈوائزر شیریں نے خواجہ سرا کمیونٹی کے مسائل سے آگاہ کیا۔
جینڈر انٹرایکٹو الائنس کے صدر بندیا رانا نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے پولیس کے رویے کے متعلق تحفظات کا اظہار کیا۔ وفد نے ماضی کے مقابلے میں آج تھانوں میں داخلے اور دیگر قانونی معاملات میں بہتری پر کراچی پولیس چیف کا شکریہ ادا کیا۔
وفد کی جانب سے پولیس کے ٹریننگ ماڈیول میں خواجہ سراؤں کے ساتھ برتاؤ سمیت ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے بنائے گئے قوانین کے متعلق تربیت دینے کے لیے اقدامات کرنے کی سفارش کی۔
کراچی پولیس چیف نے وفد کو خواجہ سراؤں کی کمیونٹی کی پولیس سے متعلق شکایات کو جلد دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ خواجہ سرا دیگر پاکستانیوں کی طرح قوم کا حصہ ہیں اور ان کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔
عمران یعقوب منہاس نے کہا کہ کراچی پولیس محدود وسائل میں رہتے ہوئے معاشرے کے کمزور طبقات خواتین، بچوں اور خواجہ سراؤں کے جان و مال کو محفوظ بنانے کے لیے کردار ادا کر رہی ہے۔
The post خواجہ سراؤں کی عزتِ نفس کا تحفظ پولیس کی اہم ذمہ داری ہے، کراچی پولیس چیف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oKXjpb