کوئٹہ: بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن اپنی ہی دائر کردہ تحریک عدم اعتماد کی کام یابی کے امکانات سے مایوس ہے ورنہ ایک ماہ میں اجلاس بلا لیتی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیر اعلی کے استعفیٰ کے مطالبے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جام کمال خان بلوچستان کے منتخب وزیر اعلی ہیں اوروہ معمولات احسن انداز میں چلارہے ہیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وزیر اعلی کے خلاف کوئی ایسے الزامات نہیں جن کی بنیاد پر استعفی دینے کا اخلاقی جواز بنتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی جام کمال کو اتحادی جماعتوں کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے، اس لیے وہ استعفیٰ نہیں دیں گے۔
ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ اپوزیشن اپنی ہی دائر کردہ تحریک عدم اعتماد کی کام یابی کے امکانات سے مایوس ہے ورنہ ایک ماہ میں اجلاس بلا لیتی کیونکہ پی ڈی ایم کو گذشتہ ایک سال سے ہر فورم پر ناکامی کا سامنا رہا اب بھی ناکامی ان کا مقدر ہے۔
The post اپوزیشن اپنی ہی تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے امکانات سے مایوس ہے، لیاقت شاہوانی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mEbB8q