سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے تین ارب ڈالر کی فراہمی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے تین ارب ڈالر کی فراہمی

 اسلام آباد: سعودی عرب نے ایک بار پھر پاکستان کی مالی معاونت کا اعلان کرتے ہوئے تین ارب ڈالر کی خطیر رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں جمع کرادیے جب کہ سعودی عرب سالانہ 1 ارب 20 کروڑ ڈالر مالیت کا تیل ادھار کی بنیاد پر فراہم کرے گا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق پاک سعودی تعلقات کی ایک اور بہترین مثال سامنے آگئی، سعودی عرب نے پاکستان کی مالی معاونت کے لیے تین ارب ڈالر کی رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں جمع کرادیے تاکہ پاکستان کی معیشت کو سہارا ملےاور پاکستان کے زرمبادل کے کم ہوتے ہوئے ذخائر میں اضافہ ہوسکے۔

اسی طرح سعودی عرب نے پاکستان کو تیل ادھار دینے کا بھی اعلان کیا ہے جس کے تحت سعودی عرب ایک ارب 20 کروڑ ڈالر سالانہ ادھار پر تیل بھی فراہم کرے گا جس سے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری اور وزیر توانائی حماد اظہر نے اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں تین ارب ڈالر جمع ہونے اور تیل ادھار ملنے والے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے اس حوالے سے ٹوئٹس بھی کی ہیں۔

وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے مالی پیکیج سے ملکی معیشت کو بہتر کرنے اور روپے کی قدر میں استحکام لانے میں بھی مدد ملے گی۔

The post سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے تین ارب ڈالر کی فراہمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mgFH2D