کراچی سمیت سندھ کے متعدد اضلاع میں آج سے تیز بارشوں کا امکان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کراچی سمیت سندھ کے متعدد اضلاع میں آج سے تیز بارشوں کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات نے سندھ کے مختلف اضلاع میں آج سے 11 ستمبر تک تیز اور موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کردی۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ اس وقت مغربی مدھیہ پردیش بھارت پر موجود ہے اور ہوا کا یہ کم دباو مغرب کی جانب مسلسل بڑھ رہا ہے، جس کے باعث اس مون سون سلسلے کے زیر اثر،تھرپارکر،عمرکوٹ، سانگھڑ،میرپورخاص،بدین ، ​​ٹھٹھہ میں آج سے11ستمبر تک بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ حیدرآباد، شہید بینظیر آباد، جامشورو اور کراچی  میں آج رات سے بارش اور گرج چمک کے ساتھ تیز ہواؤں کا امکان ہے، بارشوں کا یہ سلسلہ 11 ستمبر تک جاری رہ سکتا ہے، جب کہ آج رات سے 11 ستمبر تک سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکار پور اور دادو اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران کراچی کا موسم جذوی طور پر ابر آلود اور مرطوب رہ سکتا ہے، آج گرج چمک کے ساتھ درمیانی اور تیز بارش ہونے کی توقع ہے اور بارش سے قبل تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

 

The post کراچی سمیت سندھ کے متعدد اضلاع میں آج سے تیز بارشوں کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jTBBwe