مدرسے کی طالبہ سے زیادتی کیس میں ملوث معلمہ بھی گرفتار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مدرسے کی طالبہ سے زیادتی کیس میں ملوث معلمہ بھی گرفتار

 راولپنڈی: پولیس نے مدرسے کے مہتمم کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کیس میں ملوث معلمہ بھی گرفتار کرلی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ پیرودہانی کے علاقے میں مدرسے میں زیر تعلیم 16 سالہ طالبہ کے ساتھ زیادتی کیس میں ملوث معلمہ کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مدرسے کے مہتمم پر بچی پر مبینہ تشدد اور ہراسانی کا مقدمہ درج

ملزمہ استاد عشرت حنیف 10 روز سے عبوری ضمانت پر تھی، اور اس نے عدالت میں ضمانت میں توسیع کی درخواست دی، تاہم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعجاز آصف نے ملزمہ کی ضمانت خارج کردی، جس پر عدالت میں موجود لیڈیز پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ طالبہ سے جبری زیادتی کا معاملہ ہے جس کی تفتیش ضروری ہے۔ درخواست پر سماعت کے دوران متاثرہ طالبہ اس کی والدہ بھی کمرہ عدالت میں موجود تھی۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ خاتون ٹیچر کا ریمانڈ لیے جانے کا امکان ہے، مرکزی ملزم پرنسپل مفتی شاہ نواز پہلے ہی جسمانی ریمانڈ پر ہے۔

واقعے کا پس منظر

گزشتہ ماہ 22 اگست کو خبر سامنے آئی تھی کہ راولپنڈی کے تھانہ پیرودہانی کے علاقے میں مدرسے میں زیر تعلیم بچی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب کہ مدرسے کے مہتمم نے بچی کو ہراساں بھی کیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: راولپنڈی میں طالبہ سے زیادتی کرنے والا مدرسہ مہتمم گرفتار

بچی کی والدہ نے بیان دیا کہ ہمیں مدرسے سے فون آیا کہ آپ کی بیٹی بے ہوش ہے، بچی کا بھائی طالبہ کو مدرسے سے گھر لایا تو بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے، مدرسے کا مہتمم طالبہ کو متعد دفعہ ہراساں کرچکا ہے، اور اس روز بھی ایک خاتون استاد بچی کو زبردستی مہتمم کے کمرے میں لے کر گئی، بچی کو نشہ آور چیز پلائی گئی تھی، مہتمم مدرسہ بچی کے ساتھ کیا کرتا رہا ہے اس حوالے سے  بچی کو معلوم نہیں، جب کہ مہتمم مدرسہ اور خاتون استاد نے بچی کو زبان کھولنے پر گھر کو بارود سے اڑانے کی دھمکی دی ہے۔

 

The post مدرسے کی طالبہ سے زیادتی کیس میں ملوث معلمہ بھی گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3hd9Flg