شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ پھٹنے سے پاک فوج کے 2 جوان شہید - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ پھٹنے سے پاک فوج کے 2 جوان شہید

شمالی وزیرستان میں آپریشن کلیرنس کے دوران بارودی سرنگ پھٹنے سے پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع دوسالی میں ایریا کلیئرنس آپریشن کیا، اس دوران دوران بارودی سرنگ پھٹنے سے 2 جوان شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں نے بارودی سرنگ دسالی کے علاقے میں بچھائی ہوئی تھی، سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاکہ آئی ای ڈی لگانے میں ملوث دہشت گردوں کو پکڑا جا سکے، اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد فرار ہونے کی کوشش کے دوران مارا گیا جب کہ علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

The post شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ پھٹنے سے پاک فوج کے 2 جوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3BSUohx