تحریک لبیک پر پابندی کے لیے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

تحریک لبیک پر پابندی کے لیے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے چاروں صوبائی حکومتوں سے مشاورت کے بعد تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی عائد کرنے کے لیے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے تمام صوبائی حکومتوں سے مشاورت کے بعد تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ حکومت کی خصوصی کمیٹی نے بھی تحریک لبیک پر پابندی عائد کرنے کی توثیق کر دی ہے، اب ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دینے کے لیے خصوصی کمیٹی کی رپورٹ آئندہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں رکھی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع

دریں اثنا کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی کی مدت میں مزید 90 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔

The post تحریک لبیک پر پابندی کے لیے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ARqwT2