نارووال میں رشتے کے تنازع پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

نارووال میں رشتے کے تنازع پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

ناروال: پنجاب کے شہر ناروال میں مخالفین کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ رعیہ کے نواحی علاقہ ڈیرانوالہ میں ملزمان نے فائرنگ  کرکے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین میں یوسف خان ان کا بیٹا شویز خان اور داماد شامل ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مقتول یوسف خان کا اپنے خاندان میں رشتے پر تنازعہ چل رہا تھا اور یہ واردات اسی کا نتیجہ ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

The post نارووال میں رشتے کے تنازع پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3yDlOX0