بدقسمت پی ڈی ایم ملکی ترقی و خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے، فردوس عاشق اعوان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بدقسمت پی ڈی ایم ملکی ترقی و خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے، فردوس عاشق اعوان

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کلی معان خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فدوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم وہ بدقسمت اپوزیشن ہے جو ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں قانون کی عملداری، عوامی امنگوں کی ترجمانی، بلاتفریق احتساب اور یکساں ترقی سے جڑے عوامی انقلابی اقدامات سے اپوزیشن کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔ پی ڈی ایم وہ بدقسمت اپوزیشن ہے جو ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بڑھتا سنورتا پاکستان اپوزیشن کی کرپٹ بنیادوں کو ہلا چکا۔ اپوزیشن کی بوکھلاہٹ پاگل پن کی شکل اختیار کر رہی ہے۔ ترقی کا روڈ میپ اپوزیشن کیلئے کاؤنٹ ڈاؤن ثابت ہوگا۔ پائیدار ترقی اور عوامی مسائل کے حل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو عوام کبھی معاف نہیں کریں گے۔

The post بدقسمت پی ڈی ایم ملکی ترقی و خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے، فردوس عاشق اعوان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Tw6Fbd