ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی، گندم، دھاگا، گاڑیاں، پان اور جوتے سستے ہونے کا امکان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی، گندم، دھاگا، گاڑیاں، پان اور جوتے سستے ہونے کا امکان

 اسلام آباد: ایف بی آر نے گندم کی درآمد پر عائد 60 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کردی ساتھ ہی گاڑیوں، پان، جوتے اور دیگر اشیا پر ڈیوٹی کم کردی جس سے یہ اشیا سستی ہونے کا امکان ہے۔

ایف بی آر کے مطابق 1000 سی سی سے اوپر کی سی کے ڈی کنڈیشن میں کاروں، جیپوں اور لائٹ کمرشل وہیکلز کی درآمد پر عائد ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی کی شرح 7 فیصد سے کم کرکے دو فیصد کردی ہے جبکہ ایک ہزار سی سی تک کی کاروں، جیپوں اور لائٹ کمرشل وہیکلز کی سی کے ڈی کنڈیشن میں اور 850 سی سی تک گاڑیوں کی سی بی یو کنڈیشن میں درآمد پر عائد ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی ختم کردی ہے۔

گندم کی درآمد پر عائد 60 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی صفر، پان پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی 600 روپے فی کلو گرام سے کم کرکے 400 روپے اور جوتوں پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی بھی 50 فیصد سے کم کرکے 40 فیصد کردی ہے جس سے گاڑیاں، پان اور جوتوں سمیت دیگر اشیاء سستی ہونے کا امکان ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکسٹائل انڈسٹری میں استعمال ہونے والے مختلف اقسام کے پولیسٹر اور سنگل یارن و ملٹی پل فولڈڈ یارن کی درآمد پر عائد ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی بھی ختم کردی ہے۔ اس حوالے سے ایف بی آر نے نوٹی فکیشن توثیق کے لیے لا ڈویژن کی توثیق کے بعد جاری کردیئے گئے ہیں۔

’’ایکسپریس‘‘ کو دستیاب نوٹی فکیشن کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکسٹائل سیکٹر میں خام مال کے طور پر استعمال ہونے والے مختلف اقسام کے پولیسٹر اور دھاگے کی درآمد پر عائد 10 فیصد ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی بھی ختم کردی ہے علاوہ ازیں ایف بی آر نے ٹیکسٹائل انڈسٹری میں استعمال ہونے والے مختلف اقسام کے پولیسٹرز اور سنگل یارن و ملٹی پل فولڈڈ یارن کی درآمد پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی بھی ختم کردی ہے۔

دریں اثنا ایف بی آر نے سیلز ٹیکس رجسٹرڈ مینوفیکچررز کی جانب سے ہائی کارب راڈ کی درآمد پر بھی ریگولیٹری ڈیوٹی کی مشروط چھوٹ دے دی ہے اس کے لیے رجسٹرڈ مینوفیکچررز کو لیبارٹری ٹیسٹ کی کاپی فراہم کرنا پڑے گی، البتہ نیوٹرل گلاس ٹیوبنگ پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح دس فیصد سے بڑھا کر بیس فیصد کردی ہے۔

The post ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی، گندم، دھاگا، گاڑیاں، پان اور جوتے سستے ہونے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3xx73VB