پاکستان کے عوام حکومت کی نالائقی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، شاہد خاقان عباسی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاکستان کے عوام حکومت کی نالائقی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، شاہد خاقان عباسی

 کراچی: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام حکومت کی نالائقی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔

کراچی کی عدالت میں پیشی کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارے خلاف مقدمات جھوٹے ہیں، اسلام آباد اور لاہور کی عدالتوں کی فیصلے پڑھ لیے جائیں تو حقیقت سامنے آجائے گی، ہم نیب اور کیسز سے گھبراتے نہیں، نیب کے چیئرمین بتادیں کس کے غلام ہیں، جو وزراء کہتے تھے کہ ہم نے انہیں پکڑا ہے آج وہ منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، ای سی سی کے فیصلوں کا مطابق حکومت کے خلاف 20 کیسز بنتے ہیں، وزیراعظم تو دعویٰ کرتے تھے وہ سب کے خلاف کارروائی کرتے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں گیس بحران کا ذمہ دار کون ہے، حکومت مہنگی ترین ایل این جی خرید کر بجلی بنا رہی ہے اس کا ذمہ دار کون ہے، پاکستان کے عوام حکومت کی نالائقی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، پاکستان میں ہر لمحہ الیکشن کا لمحہ ہے جتنا جلدی الیکشن ہو اچھا ہے۔

The post پاکستان کے عوام حکومت کی نالائقی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، شاہد خاقان عباسی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3wtxE4s