انسانیت کے لیے زندگی وقف کرنے والے عبدالستارایدھی کو دنیا سے رخصت ہوئے 5 برس بیت گئے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

انسانیت کے لیے زندگی وقف کرنے والے عبدالستارایدھی کو دنیا سے رخصت ہوئے 5 برس بیت گئے

 کراچی: دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشارسماجی رہنما عبدالستارایدھی کودنیا سے رخصت ہوئے 5 برس بیت گئے ہیں۔

دکھی انسانیت کی کئی سال تک خدمت کے جذبے سے سرشارسماجی رہنما عبدالستارایدھی کودنیا سے رخصت ہوئے 5 برس بیت گئے۔ عبدالستارایدھی 28 فروری 1928 میں بھارت کی ریاست گجرات کے شہربانٹوا میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 11 برس کی عمر میں اپنی ماں کی دیکھ بھال کا کام سنبھالاجو ذیابیطس میں مبتلا تھیں، صرف 5 ہزارروپے سے اپنے پہلے فلاحی مرکز ایدھی فانڈیشن کی بنیاد ڈالی، لاوارث بچوں کے سرپردستِ شفقت رکھا اور بے سہارا خواتین اور بزرگوں کے لیے مراکز قائم کیے۔

وہ چلے گئے لیکن نوجوانوں کیلئے یہ پیغام چھوڑگئے کہ کبھی بھی لوگوں کی مدد کیلئے پیچھے نہیں ہٹنا ہے۔ ہمیں ہر صورت انسانیت کی خدمت کو جاری رکھنا ہے۔

ان کے ہاتھوں سے لگایا گیا ایدھی فاؤنڈیشن کا پودا تناوردرخت بن کر دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ عبدالستارایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی فائونڈیشن کواپنے والد کے اندازسے ہی چلا رہے ہیں۔ عبدالستارایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی کہتی ہیں کہ وہ سڑک پر پڑے ہر شخص کو بلا حیثیت رنگ و نسل اور مذہب کے مدد فراہم کرتے تھے۔

ان کی سماجی فلاحی  خدمات کے اعتراف میں نہ صرف انہیں کئی اعزازات سے نوازا گیا بلکہ اسٹیٹ بینک نے یادگاری سکہ بھی جاری کیا جبکہ انکی تدفین کے موقع پر19 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

 

 

The post انسانیت کے لیے زندگی وقف کرنے والے عبدالستارایدھی کو دنیا سے رخصت ہوئے 5 برس بیت گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3AHqr3W