اسلام آباد ائیر پورٹ پر کپڑوں میں چھپائی گئی 30 کلو ہیروئین برآمد - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اسلام آباد ائیر پورٹ پر کپڑوں میں چھپائی گئی 30 کلو ہیروئین برآمد

اسلام آباد ایئر پورٹ پر کسٹم حکام نے  کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئین کی امگلنگ ناکام بنادی۔ 

اس بارے میں کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ 30 کلو ہیروئین کو اسلام آباد ایئر پورٹ سے سعودی ایئر لائن کے ذریعے برطانیہ کے لیے بک کی جانی والی برآمدی کنسائنمنٹ میں چھپا کر رکھا گیا تھا، جسے اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود انسداد منشیات حکام نے کلیئر کردیا تھا۔

کسٹمز حکام نے برآمدی کنسائنمنٹ کی اسکیننگ کے دوران شک گذرنے پر چیکنگ کی اورچیکنگ کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی 30 کلو ہیروئن برآمد کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا جن سے مذید تفتیش جاری ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں اس ہیروئین کی قیمت 30 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ہیروئین کو خواتین کے لباس میں مہارت سے چھپایا ہوا تھا۔

The post اسلام آباد ائیر پورٹ پر کپڑوں میں چھپائی گئی 30 کلو ہیروئین برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3xkaFdr