ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (اے سی ) پشاور شمس الاسلام کورونا سے جاں بحق ہوگئے۔
شمس الاسلام گزشتہ دو ماہ سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھے اور گزشتہ دو ہفتے سے طبیعت بگڑنے کے باعث وینٹی لیٹر پر تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ ملاکنڈ میں ادا کی جائے گی۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے شمس الاسلام کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، کورونا وبا کی صورتحال میں انتظامیہ کا کردار قابل تحسین ہے۔
The post ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پشاور شمس الاسلام کورونا سے جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QqT6YP