کراچی: پاکستان کے فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے فلسطین جانے کا فیصلہ کرلیا اور ویزے کی درخواست جمع کرادی۔
فیصل ایدھی کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کے تحت فلسطین میں امدادی کارروائیوں میں حصہ لینا چاہتے ہیں، بیٹے سعد ایدھی سمیت ہم 5 افراد فلسطین جارہے ہیں۔
فیصل ایدھی نے بتایا کہ اسلام آباد میں ایدھی فاؤنڈیشن کے نمائندوں کی فلسطینی سفیر سے ملاقات ہوئی، فلسطینی سفیر کے مطابق فلسطین میں دواؤں کی زیادہ ضرورت ہے، مصر کے راستے فلسطین جائیں گے ۔
The post فیصل ایدھی نے فلسطین جانے کیلیے ویزے کی درخواست جمع کرادی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3hzFntO