پشاور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے غزہ کربلا بن چکا ہے ان حالات میں جہاد فرض ہوگیا ہے۔
سراج الحق نے تیمرہ گرہ دیر پائیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام اسرائیل کی دہشت گردی پر خاموش تماشائی بننے کے بجائے بھرپور جواب دے،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی دیر پائیں و سابق ممبر صوبائی اسمبلی اعزاز الملک افکاری اور جنرل سیکریٹری ارشد زمان بھی موجود تھے۔
سراج الحق نے کہا بیت المقدس کا مسئلہ مذمتی قراردادوں سے حل نہیں ہوگا،مسجد اقصیٰ امت مسلمہ کو پکار رہی ہے، غزہ میں تعلیمی ادارے، صحت کے مراکز اور انفراسٹرکچر تباہ ہوچکے ہیں گلی محلوں میں ہر طر ف لاشیں پڑیں،خون کی ندیاں بہہ رہی ہیں فلسطینی مائیں عالم اسلام کی طرف دیکھ رہی ہیں ، مگر عالم اسلام میں ہر سوں خاموشی ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی ایک طرف فلسطینوں کو اس صورت حال سے نکالنے کیلیے عالم اسلام کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے میں ہے جبکہ دوسری طرف 21 مئی کو پورے ملک میں فلسطینوں کے ساتھ یکجہتی کا دن منائے گی، بڑا پروگرام اسلام آباد میں ہوگا۔ 23 مئی کو کراچی اور 30 مئی کو پشاور میں آزادی قبلہ اول ملین مارچ کاانعقاد کیا جائے گا۔
The post غزہ کربلا بن چکا، عالم اسلام پر جہاد فرض ہو گیا، سراج الحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3otW77f