کورونا، ملک بھر کے اسپتالوں میں الیکٹوو سرجریز روک دی گئیں - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کورونا، ملک بھر کے اسپتالوں میں الیکٹوو سرجریز روک دی گئیں

 کراچی:  کورونا کی وبائی صورتحال کے پیش نظر ملک بھر کے اسپتالوں میں الیکٹوو سرجریز روک دی گئیں۔

کراچی کے سب سے بڑے سرکاری جناح اسپتال کے سرجیکل وارڈ میں داخل مریض شدید پریشانی میں مبتلا ہیں، اربوں روپے کا بجٹ وصول کرنے والے جناح اسپتال میں مریضوں سے سرجری کے نام پر ہزاروں روپے وصول کیے جا رہے ہیں، آپریشن کیلیے داخل شدید تکلیف میں مبتلا درد سے کراہتے مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، مفت علاج کروانے کی غرض سے جناح اسپتال آنے والے مریض پیسے دے کر علاج کروانے پر مجبور ہیں۔

گزشتہ 17 دنوں سے جناح اسپتال کے آرتھوپیڈک وارڈ نمبر 14، بیڈ نمبر 222 پر زیر علاج 46 سالہ مریض ناصر جسے پیر کی ہڈی ٹوٹنے کے بعد اسپتال لایا گیا تھا جسے ڈاکٹرز نے آپریشن کا مشورہ دیا ہے، ناصر شدید تکلیف میں مبتلا ہے اور چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہے۔

ناصر سمیت وارڈ میں داخل، دیگر مریض بھی پریشانی میں مبتلا ہیں،حکومت کی جانب سے جناح اسپتال کو سالانہ 4 ارب 71 کروڑ 82 لاکھ 81 ہزار 667 روپے بجٹ فراہم کیا جاتا جہاں اب مریضوں سے سرجری و آپریشن کے نام پر کسی مریض سے نو ہزار روپے تو کسی سے 10 ہزار روپے کی رقم وصول کی جا رہی ہے۔

عذرا فضل پیچوہو اپنی پریس کانفرنس میں واضح طور پر کہہ چکی ہیں کہ کوئی سرکاری اسپتال مریضوں سے کسی قسم کے ٹیسٹ، سرجریز یا آپریشن کی مد میں پیسے وصول کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔

سرجیکل وارڈ میں داخل مریض ناصر کا ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شدید تکلیف میں مبتلا ہوں، چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہوں، باتھ روم تک جانا مشکل ہے، صرف بستر پر لیٹا ہوا ہوں۔

جناح اسپتال کی ایگزیکٹوو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے احکامات پر کورونا کی وبائی صورتحال کے پیش نظر جناح اسپتال سمیت تمام اسپتالوں میں الیکٹوو سرجری روک دی گئی ہیں، اسپتال میں صرف ایمرجنسی سرجریز کی جا رہی ہیں۔

The post کورونا، ملک بھر کے اسپتالوں میں الیکٹوو سرجریز روک دی گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3th9gBr